ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انا ہزارے کا سی ایم کیجریوال پر طنز،ایسا کام ہی کیوں کرے کہ معافی مانگنی پڑے

انا ہزارے کا سی ایم کیجریوال پر طنز،ایسا کام ہی کیوں کرے کہ معافی مانگنی پڑے

Sat, 17 Mar 2018 21:45:08    S.O. News Service

نئی دہلی ،17؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بکرم مجیٹھیا سے معافی مانگ کر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بری طرح پھنس گئے ہیں۔اروند کیجریوال کے معافی والے معاملے پر سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا کہ غلطی کرنا اور معافی مانگنا ہمارا کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کام ہی کیوں کیا جائے، جس کے بعد ہمیں معافی مانگنی پڑے۔بہار کے کھگڑیا میں کسانوں کے ایک پروگرام میں موجود ہزارے نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف پنجاب کے سابق وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا سے معافی مانگنے کے سوال پر بغیر کسی کا نام لئے کہاکہ غلطی کرنا اور معافی مانگنا ٹھیک نہیں ہے۔غلطی کرنا اور معافی مانگنا ہمارا کام نہیں ہے۔انا نے لوک پال کے لئے طویل جنگ لڑنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ 23 مارچ سے دہلی میں تحریک شروع ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی لمبی ہو گی۔غور طلب ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ)کے کنوینر اروند کیجریوال نے پنجاب کے سابق وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا کے منشیات کے کاروبار میں شامل ہونے کے اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگی تھی۔


Share: